
ملحقہ گلیوں کی نسبت یہ گلی زیادہ بارونق تھی۔ ایک تو کشادہ تھی اوپر سے بھانت بھانت کے لوگوں کی آماجگاہ۔۔ گوشت کی دوکان بھی یہیں واقع تھی اور چائے کا ڈھابا نما ہوٹل بھی۔۔۔ اس گلی سے نکلتے ہی بائیں جانب مین روڈ پر لڑکوں کا ایک سرکاری سکول تھا۔۔ سکول سے قریب ترین ہونے کی وجہ سے گیارہ بجتےہی اس گلی میں رنگ برنگے ٹھیلوں کا تانتا بندھ جاتا کیونکہ سکول کے سامنے فٹ پاتھ پر ٹھیلے لگانے کی جگہ نا تھی نا ہی اجازت اور سکول سے قریب ترین جگہ یہی گلی بنتی تھی۔ ہاف بریک یا چھٹی کی گھنٹی کیا بجتی گویا صور پھونک دیا...