
آجکل کچھ لوگ یہ واویلا کرتے دیکھائی دیتے ہیں کہ زیادہ تر کمپنیاں اور جدید ادارے محض نمائش و زیبائش کے لیے خواتین ملازمین کو ہائیر کرتے ہیں. جنہیں نوکریوں کے بہانے اپنے پراڈکٹ کی سیل کے لیے بطور ٹوکن استعمال کیا جاتا ہے.ان کی رائے میں یہ خواتین کا استحصال ہے.وہ سمجھتے ہیں کہ جب لاکھوں کی تعداد میں بے روزگار مرد حضرات موجود ہیں وہاں خواتین کو دفتروں میں ملازمت دینا بالکل غیر ضروری، نا مناسب اور غیر اخلاقی ہے. یہ معاشرے میں فحاشی، بے راہ روی اور عدم توازن کی ایک بڑی وجہ ہے. باہر نکلنے والی ایسی عورتوں...